سندھ حکومت نے 20 اگست بروز بدھ کو کراچی کے تمام نجی و سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق شدید بارشوں کے پیش نظر کل شہر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی کہا ہے کہ کل کراچی میں نجی اور سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ سندھ میں شدید بارش اور سیلاب کی وارننگ جاری
محکمہ کالجز ایجوکیشن سندھ نے بھی کل تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
لازمی پڑھیں۔ کراچی میں شدید بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، 4 افراد جاں بحق
بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری بھی بند رہے گی۔





















