پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے بولنگ کوچ کیلئے نام زیر غورہونے کی میڈیا رپورٹس پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔
عمر گل کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شائد بولنگ کوچ کیلئے میرے بارے میں سوچا جارہاہے ، ابھی میرا بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ، پاکستان کی نمائندگی پہلے بھی کر چکاہوں اور موقع ملا تو دوبارہ کروں گا ۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد غیر ملکی باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدےسے استعفیٰ دیدیا ہے ۔