بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں طوفانی بارش نےتباہی مچادی،7افراد ہلاک متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارت میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں،ناندیڑضلع میں بارش سے 5 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہیں،ودربھ علاقےمیں فصلیں تباہ ،800 گاؤں متاثر ہوئے،رتناگیری،رائے گڑھ اور ہنگولی اضلاع میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،مختلف اضلاع میں بارش سےصورتحال خراب ہے،انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
دوسری جانب ممبئی اندھیری اور بوریولی میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،ہنگامی صورتحال کے باعث اسکول اورکالج آج بندہیں،بارش سے پروازوں اورٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔





















