ملک کی مجموعی سمندری تجارت میں نیشنل شپنگ کارپوریشن کا حصہ محض 10 فیصد رہ گیا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران پی این ایس سی کے حصے میں بتدریج کمی آئی۔ 2022 اور 2023 میں پی این ایس سی کا شیئر 13 فیصد تھا جو گزشتہ سال صرف 10.32 فیصد پر آگیا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی سمندری تجارت 96.37 ملین ٹن رہی، جو 2022،23 میں میں ملک کی سمندری تجارت 82.95 ملین ٹن تھی۔ 2021،22 میں پاکستان کی سمندری تجارت 106.80ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق قومی بیڑے میں 5 بھاری بوجھ بردار،3 خام تیل بردار اور 2 پٹرول ٹینکرز شامل ہے، قومی بیڑے میں شامل 8 جہاز جاپان اور 2 کوریا میں تیار کیے گئے۔
قومی بیڑے کی مجموعی کارگو گنجائش 3 لاکھ 97 ہزار ملین ٹن ہے، کارگو،ایندھن،پانی، عملہ اور سامان کے ساتھ صلاحیت 7 لاکھ 24 ہزار ملین ٹن ہے۔
سن 2024،25 میں نیشنل شپنگ کارپوریشن نے 90 ارب روپے منافع کمایا، اگلے سال کے لیے قبل از ٹیکس منافع کا ہدف 100 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ برس کے لیے کارگو ہینڈلنگ کا ہدف 104 ملین ٹن مقررکردیا گیا۔
نیشنل شپنگ، نیشنل میری ٹائمز اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، پی این ایس سی پروکیورمنٹ پالیسی کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا۔






















