وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس بنانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے لیے وفاق سے مکمل تعاون کریں۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی جن میں قومی شناختی کارڈ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات شامل ہوں گی اور انہی آئی ڈیز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں ممکن ہوں گی۔






















