پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 52 پیسے کے اضافے کے بعد 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/03bQFhu6nA#SBPExchangeRate pic.twitter.com/HlXi8EpFyt
— SBP (@StateBank_Pak) November 13, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز ڈالر 287.03 روپے پر بند ہوا تھا تاہم، اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی مستحکم رہی تھی۔