ضلع خیبر میں لنڈیکوتل ڈی ایس پی کے سب آفس کی دیوار کےساتھ نصب بم پھٹ گیا۔
پولیس کےمطابق دھماکہ سےدیوار کو جزوی نقصان پہنچا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈی ایس پی سب آفس، پاک افغان شاہراہ ستارہ میل کےمقام پرواقع ہے۔
اس کے علاوہ علاقہ گونگی کلےمیں مکان کے ساتھ بھی نصب بم پھٹنے سے مقامی شخص کے حجرے کو جزوی نقصان پہنچا،ایس ایچ او کاکہنا ہےکہ دونوں واقعات رات 1 بجے ہوئے، دہشت گرد فرار ہوگئے،واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
پشاور: دہشت گردوں کے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملے
دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس چوکیوں اور ایک تھانے پر حملے کیے ہیں،نواحی علاقے متنی،ناصرباغ پولیس چوکی اورحسن خیل تھانے پردہشت گردوں نےحملہ کیا،متنی پولیس چوکی ادیزئی، ناصر باغ سخی پل اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا۔
پولیس نے چوکی متنی ادیزئی اور ناصر باغ سخی پل کا حملہ پسپا کر دیا، تھانہ حسن خیل حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔






















