قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئیں سالانہ آڈٹ رپورٹس قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آفس نے گزشتہ روز یہ رپورٹس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچائی تھیں لیکن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آج تمام رپورٹس واپس بھجوا دیں۔
رپورٹس کو سرکاری گاڑی میں ڈال کر آڈیٹر جنرل آفس واپس بھیجا گیا جہاں سیکرٹریٹ کا عملہ رپورٹس کی کاپیاں پھینک کر چلا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آڈٹ رپورٹس کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔






















