پنجاب کےضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مدرسے کے استاد کےمبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گھر والوں کوفون کرکےبتایا گیا کہ بچےکی حالت خراب ہے،گھروالےمدرسہ پہنچے تو بچہ ایمبولینس میں مردہ حالت میں تھا،بچہ آصف مدرسہ میں حفظ کررہا تھا۔
پولیس کےمطابق بچے کےگلے پرپھندے جسم پر تشدد کےواضح نشانات ہیں،14 سالہ محمد آصف 3 سال سے مدرسےمیں زیرتعلیم تھا،لاش پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی گئی،
مدرسہ انتظامیہ نےتاحال کوئی مؤقف نہیں دیا،مبینہ قتل ہونےوالےبچےکےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔






















