پشاورہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔
پشاورہائیکورٹ میں عمرایوب، شبلی فراز کو ایوان سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو نئے اپوزیشن لیڈرکی تقریری سے روک دیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود سے آرٹیکل 63 کا استعمال کرکے کسی کو نااہل نہیں کرسکتی ہے، جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ نااہلی کیس میں عدالت پہلے ہی حکم امتناع دے چکی ہے، آپ کو اتنی جلدی کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نشتیں ہمارا حق ہے، ہمیں ڈرہے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزشن لیڈر کی نشسٹ دوسری جماعت کو نہ دے دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔






















