فیصل آباد میں کمسن بچوں سے جنسی درندگی کرکے ویڈیوز بنانے والاملزم سی سی ڈی مقابلے میں مارا گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم پولیس حراست سے فرار ہوکرستیانہ روڈ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔ گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ ملزم کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال شفٹ کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔
ترجمان کے مطابق 30 منٹ تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا جس کے بعد ملزم محسن زخمی حالت میں ملا، ملزم کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال شفٹ کیا لیکن جاںبر نہ ہوسکا۔
ملزم 20 سے زائد کمسن بچوں کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی اور ویڈیو بناکربلیک میلنگ میں ملوث تھا۔






















