وزارت صنعت و پیداوار نے نئی انڈسٹریل پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کی منظوری رواں ماہ وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پالیسی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح میں بتدریج کمی کا طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے اور نئی پالیسی کے تحت اگلے چار سالوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس کی شرح کو بتدریج کم کر کے 5 فیصد تک لایا جائے گا۔
پرائمری بیلنس سرپلس ہونے کی صورت میں پانچویں سال سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کا فیصلہ بجٹ کے دوران کیا گیا تھا اور اس کی منظوری عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔
نئی انڈسٹریل پالیسی کا بنیادی مقصد مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔





















