ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عالمی و مقامی سطح پرسونےکی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 9 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز کمی
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہوگئی،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 280 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار661 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں 29 ڈالر کے اضافے کے بعد قیمت فی اونس سونا 3395 ڈالر ہو گئی۔




















