جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکہ میں 2 افراد شہید اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے تحصیل وانا کے مصروف ترین رستم بازار میں دھماکےمیں زخمیوں میں عام شہریوں کےعلاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ شہید ہونے والوں میں برمل سے تعلق رکھنے والا شہری سردار حسین اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا محمد عدنان شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں؛ مانسہرہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 6 افراد زخمی
زخمیوں میں رحمان، عمر،محمد رحمان ،نیک محمد،زبیر،حفیظ اللہ، وزیرزاد،مستو خان،سید رحمان، نعمان، قاسم،زبیر اور پولیس کانسٹیبل فریدون شامل ہیں،ایک زخمی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
زخمیوں کو وانا اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے کا ہدف پولیس گاڑی تھی،مقامی انتظامیہ اورسیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں،علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔






















