چمن کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر افغان باشندوں کےخلاف کریک شروع کردیا گیا ہے۔
لیویزحکام کےمطابق پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان مہاجرین کی قانونی رہائش کی مدت ختم ہونے کےبعدوفاقی حکومت کی ہدایت پرچمن لیویزفورس نےچمن شہر کےمختلف علاقوں میں رات گئےکریک ڈاؤن کیا،اس دوران مہاجرین کے شناختی کارڈ اورپی او آرکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
حکام نےپی او آرکارڈ رکھنےوالےافغان مہاجرین کوخبردارکیاکہ وہ جلد ازجلد پاکستان چھوڑکرواپس افغانستان چلےجائیں،بصورت دیگر ان کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنرچمن کےمطابق افغانستان کے پاسپورٹ اورپاکستان ویزہ کے بغیرکسی بھی افغانی کو رہائش کی اجازت نہیں ہے اورلیویز اور پولیس کاروائیاں کررہی ہیں جہاں بھی افغانوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی مقیم ھے ان کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جارہا ھے کیونکہ وفاقی وصوبائی حکومت کے احکامات پر مکمل عمل کیا جارہا ہے ۔






















