ڈیرہ غازی خان میں تھانہ کالاکی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک مطلوب دہشتگرد بلال کھوسہ عرف بشیر ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق کاروائی رات گئے تھانہ کالا کی حدود میں کی گئی جہاں گھات لگائے ملزمان نے انسداد جرائم ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی پسپائی اختیار کرکے فرار ہوگئے
مارے جانے والےملزم کی شناخت بلال کھوسہ عرف بشیر کے نام سے ہوئی ھے ملزم کا تعلق فتنہ الخواراج کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ھے اور وہ پنجاب پولیس کے علاوہ سی ٹی ڈی کو بھی مطلوب تھا۔






















