وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ آئندہ 10 سال کیلئے صوبوں سے مل کر ٹورزم پالیسی لائیں گے۔
سماء کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ سیاحت کا شعبہ برسوں سے نظرانداز ہو رہا تھا، آئندہ 10 سال کیلئے صوبوں سے مل کر ٹورزم پالیسی لائیں گے۔
سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خصوصی سیاحتی زونز بنائے جا سکتے ہیں ، اس سے بیرونی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی ، وفاق اور صوبوں کی سیاحتی جائیدادیں سرمایہ کاروں سے ڈویلپمنٹ کروائی جا سکتی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں زپ لائن ، چیئر لفٹ ، سفاری زو ، تھیم پارک کا پلان ہے جبکہ مذہبی سیاحت کیلئے گندھارا تہذیب اور مزید سکھ گوردواروں کو فعال بنائیں گے ۔






















