محراب پورمیں ہالانی قومی شاہراہ پر لوڈر رکشہ کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی جس کےنتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت بتیس مسافر زخمی ہوگئے۔
ہالانی قومی شاہراہ پر بس حادثہ میں خمی ہونےوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سید برادری کے 8 افراد بھی شامل ہیں، جائے حادثہ پر ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق روڈ کی تعمیر کے باعث سنگل روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔لوڈر رکشہ کوبچاتے بس بےقابو ہو کرالٹ گئی۔ حادثہ کا شکارہونےوالی بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔






















