ملک میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 2100 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 80 ہزار 898 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالرز کم ہو کر 1958 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 13100 روپے ریکارڈ کی گئی۔