فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد بھارت پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے،فتنہ الخوارج اورفتنہ ہندوستان پاکستان کے خلاف بھارتی ہائبرڈ جنگ کے پیادے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی 16ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کےشرکاء سے ملاقات ہوئی،گروپ میں پارلیمنٹرینز،سول سوسائٹی،میڈیا کے نمائندے، سرکاری ملازمین،ماہرین تعلیم اور نوجوان شامل تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسٹیک ہولڈرز کےمتوقع گروپ سےخطاب کیا،انہوں نےدہشت گردی کی لعنت کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم دہرایا، قومی ہم آہنگی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے پراکسیزکی کھلم کھلا بھارتی سرپرستی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا معرکہ حق میں شکست کھانے کے بعد بھارت پراکسی جنگ بڑھا رہا ہے،فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان پاکستان کےخلاف بھارتی ہائبرڈ جنگ کے پیادے ہیں،ان پراکسیوں کوبھی معرکہ حق کی طرح انجام اور ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نےکہابھارتی سرپرستی بلوچ عوام کی گہری حب الوطنی کونشانہ بنانےکی ناکام کوشش ہے، دہشت گردکسی مذہب،قوم یا فرقے کےنمائندہ نہیں،دہشت گردی کیخلاف اجتماعی عزم اور متحد قومی ردعمل کی ضرورت ہے،دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی ناگزیر ہے۔






















