متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور ہوگیا، بھارتی روپے کی قدر بھی گر گئی، بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 10 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگا ہو کر 78.20 روپے پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.78 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی، امارتی درہم ایک پیسے اضافے سے 22.57 روپے کا ہوگیا بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے اضافے سے 287 روپے 3 پیسے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا۔