اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کیس میں دلائل نہ ہوسکے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج احتجاج کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
سماعت کےدوران پراسیکیوٹر نےمؤقف اختیارکیا کہ ایسے عدالتی فیصلے موجود ہیں جن کے تحت بانی پی ٹی آئی کےبغیر بھی ٹرائل ممکن ہےجبکہ وکیلِ صفائی سردارمصروف نے مؤقف اپنایا کہ ان کی غیرموجودگی میں ٹرائل ممکن نہیں اور وہ اگلی سماعت میں اس نکتے پردلائل دیں گےعدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔






















