ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ سمیرا راجپوت نے چند روز قبل ویڈیو پیغام میں اپنی موت کا ذمہ دار سابق شوہر کو قرار دیا تھا
گھوٹکی کے علاقے ممتاز شاہ محلے کی رہائشی سمیرا راجپوت کی لاش ملنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کردی۔
مقتولہ کا ایک وڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں مقتولہ اپنی موت کا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہر علی رضا کو قرار دے رہی ہے۔
مقتولہ کے بھائی صدام نے بھی بہن کے قتل کا الزام اس کے سابق شوہر علی رضا اور عمران نامی نوجوان پرعائد کردیا۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولہ کے سابق شوہر علی رضا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق سمیرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔






















