وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی سولر پالیسی پر عملدرآمد روک دیا۔
نئی سولر پالیسی پر عملدرآمد کھٹائی میں پڑگیا ہے اور ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئی سولر پالیسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کی پہلی سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی بھی وزیراعظم نے واپس کر دی تھی۔
سولر پالیسی کی منظوری سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کی ہدایت کی گئی جس کے بعد پاور ڈویژن نے دوبارہ سولر پالیسی بھیجی۔
تاہم، وزیراعظم نے پھر سے پالیسی پر عملدرآمد روک دیا۔
پاور ڈویژن کی سولر نیٹ میٹرنگ بائی بیک ریٹ 27 سے کم کر کے 11 روپے کرنے کی تجویز ہے۔






















