پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 13 پیسے کمی ہوگئی، امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ 287.03 روپے پر پہنچ گئے۔
جمعہ کو کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 60 پیسے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی مستحکم ہے، امریکی ڈالر کے نرخ 288 روپے پر برقرار ہیں۔