بغض کے شکار بھارتی لیجنڈز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے برمنگھم میں آج ہونے والا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کردیا گیا۔
ریٹارمنٹ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی لیجنڈ شاہد آفریدی سے ڈرختم نہ ہوا۔ عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ اور شیکھردھون نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکارکردیا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کھیلیں گے توہم نہیں کھیلیں گے۔
میچ رات ساڑھے 8بجے برمنگھم میں ہونا تھا۔ ڈبیلو سی ایل انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے دیگرمیچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کرکٹ لورزکو آج کے میچ کی فیس واپس کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 5 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بال آؤٹ پر شکست دی۔





















