بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی ۔
اکتوبر 2023ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 283.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔