نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کابل میں افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات ہو ئی ہے جس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے پرزور دیا ، تجارت ، ٹرانزٹ اورسیکیورٹی میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین نے علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول پراتفاق کیا۔ علاقائی رابطوں کے منصوبوں پرعملدرآمد کےعزم کا اعادہ کیا گیا ۔ وزیر ریلوے اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں ۔ نائب وزیراعظم ازبکستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ریلوے پراجیکٹ کے لئے کابل گئے ہیں ۔ دورے کے دوران ریل منصوبے کی مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے ۔






















