ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بنگلہ دیش میچ میں نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
نسیم شاہ کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا۔اسی حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کا معائنہ پی سی بی میڈیکل پینل کررہا ہےوہ ٹھیک ہیں خطرے کی کوئی بات نہیں۔ میڈیکل چیک اپ کے بعد نسیم شاہ دوبارہ گراؤنڈ میں آگئے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سپرفور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔جہاں بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔شروعات میں ہی بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن پہلے اووز میں ہی فلاپ ہوگئی ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے 13 اوورز میں چار ووکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنا لیے ہیں۔