نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے گریٹ پیپلز ہال میں دیگر ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔
چینی صدر نے ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت اور خطےکے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر شی جن پنگ نے وفود کے سربراہان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔
اسحاق ڈار کی گریٹ ہال میں کرغزستان کے ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔ دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےشعبوں میں پاک کرغیزتعلقات کو فروغ دینےپر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم چینی صدر سے مشترکہ ملاقات کے موقع پر قازقستان کے وزیر خارجہ مراد نورتلو سے بھی ملے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔






















