فیصل آباد میں چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر لڑکے نے فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو قتل جبکہ دوسری کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ہراساں کرنے سے روکنے پر لڑکے نے ہوٹل پر کام کرنے والی لڑکی اور اس کی سہیلی کو رات گئے سمندری روڈ پر کام سے واپس گھرآتے ہوئے روک کرگولیاں ماردیں۔
پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے لڑکی کی سہیلی اسمہ جاں بحق ہوگئی جبکہ مریم زخمی ہوگئی، ملزم کی گرفتاری کےلیے کارروائی جاری ہے۔





















