پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان انتہائی سنسنی خیز میچ ہوا ، مقرر وقت تک پاکستان اور ملائیشیا کا سکور تین تین گول سے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا سیمی فائنل جیتنے پرٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیااور ملائشیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں فتح کھلاڑیوں کی بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے، ٹیم،کپتان،کوچز اور مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں،پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا، امید ہےانڈر18ہاکی ٹیم فائنل جیت کر ایشیاکپ وطن لیکرآئے گی۔






















