سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو ریلیف مل گیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بری کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اسد قیصر کی درخواستِ بریت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اس مقدمےمیں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔






















