یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ’میجک سیز‘ نامی مال بردار بحری جہاز پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جہاز کی کمپنی نے بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان نے بتایا کہ حملے میں پانچ بیلسٹک اور ونگڈ میزائلوں، تین بغیر پائلٹ فضائی ڈرونز، اور دو دھماکہ خیز مواد سے لیس ریموٹ کنٹرول کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔
بيان القوات المسلحة اليمنية بشأن تنفيذ عملية عسكرية نوعية استهدفت سفينة (ماجيك سيز) التابعةَ لشركةٍ انتهكتْ حظرَ الدخولِ إلى موانئِ فلسطينَ المحتلةِ، في البحر الأحمر وذلك بزورقينِ مسيَّرينِ، وخمسةِ صواريخَ باليستيةٍ ومجنحة، وثلاثِ طائراتٍ مسيَّرةٍ. pic.twitter.com/jXrB3vuH1N
— أمين حيان Ameen Hayyan (@AminHian) July 7, 2025
ترجمان نے کہا کہ یہ جہاز اسرائیل کی جانب جا رہا تھا جو انصار اللہ کی پابندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل کی جارحیت ختم نہیں ہوتی، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور اسرائیل سے منسلک کسی بھی بحری جہاز کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یمن کے قریب لیبیریا کے جھنڈے تلے چلنے والے اس جہاز پر دو چھوٹی کشتیوں سے فائرنگ اور گرنیڈ حملے بھی کیے گئے تھے۔






















