کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ مریض کے ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی
مریض کا تعلق کوئٹہ کے جناح ٹاون سے ہے۔مریض کوجسم ،سردرد،ناک سےخون آنے کی شکایات پر اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔
رواں برس اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس کے61 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ وائرس کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوچکےہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کانگووائرس بخار سے ایک مریض چل بسا،تیس سالہ میرویز کو کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔