نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس مقررہ روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں،مرکزی جلوس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات،پولیس کی بھاری نفری تعینات جبکہ راستےسیل کردئیے گئے ہیں،جلوس کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس معطل رہیں گی۔
لاہور میں نو محرم کا مرکزی جلوس آج اسلام پورہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو کر منزل کی جانب رواں دواں ہے،جلوس کے روٹ پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں،جلوس خیمہ سادات تک جائےگا،روٹ میں آنے والی تمام مارکیٹس آج بند رہیں گی۔
جلوس کےشرکاء خیمہ سادات سے واپس پانڈو اسٹریٹ آئیں گے،سکیورٹی کے لیےسیف سٹی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ جاری ہے۔
اسلام آبادمیں نویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ اثناعشریٰ جی سکس ٹوسے برآمد ہوکرمقررہ راستوں سےہوتا ہوا وہیں پراختتام پذیرہوگا،جلوس کی سیکیورٹی پر ضلعی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس کے تین ہزار افسران و جوان تعینات کئےگئےہیں،مرکزی جلوس کےموقع پراسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیاہے۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کا حساس ترین نوویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔






















