لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا،حملے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کر دی گئی، فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیاتھا۔






















