امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیمی بروس کا کہناتھا کہ ایران کو بلا تاخیرآئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، ایران عالمی ادارے کو محدود یورینیم افزودگی تک رسائی فراہم کرے، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران آئی اے ای اے کو غیر اعلانیہ جوہری مواد کے بارے میں معلومات فراہم کرے، ایران کو چاہیے وہ آئی اے ای اے کے دیرینہ سوالات کا جواب دے
انہوں نے کہا کہ حالیہ ماہ میں مشرق وسطی کی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے، صد ر ٹرمپ نے واضح کہا ہے اگر غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی توصورتحال مزید خراب ہوگی۔






















