برطانوی وزارت دفاع نے 3 جدید ہوور کرافٹس پاکستان بحریہ کے حوالے کر دیئے ہیں ، جدید ہوور کرافٹس کی شمولیت کو پاکستان کی سمندری دفاعی صلاحیت کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہوور کرافٹس برطانیہ کی معروف کمپنی ''گرفن میرین سپورٹ'' نے تیار کئے ہیں، یہ حوالگی فروری 2022ءمیں طے پانے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے ، ہوور کرافٹس تیز رفتاری،آسان نقل و حرکت اور مختلف مشنز سرانجام دینے کی وجہ سے مشہور ہیں، ان کی شمولیت سے پاک بحریہ کی امدادی کاموں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
ان کی شمولیت سےپاکستان کی بحریہ کی کارکردگی اور رسائی مزید بہتر ہو جائے گی، لندن میں حوالگی کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن کےاعلیٰ افسران نے شرکت کی۔






















