خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے تناسب تقسیم کے خلاف ایک اور کیس دائر کردی گئی۔
عوامی نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تناسب تقسیم طریقہ کار کے مطابق نہیں کی۔
درخوست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں دو جنرل نشستیں ہے، خواتین کی دو مخصوص نشست دی جائے۔ الیکشن کمیشن میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر کی، کوئی شنوائی نہیں ہوئی، درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔






















