سعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ ریجن میں بدھ سے جمعہ تک بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر، طائف، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان، جدہ، بحیرۃ، رابغ اور خلیص شہر بارش کی زد میں ہوں گے۔
شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر کہا کہ وہ بارش کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔
شہری دفاع کا مزید کہنا ہے بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوسکتا ہے، علاوہ ازیں پہاڑی اور میدانی علاقوں میں پانی کی گزرگاہوں کے قریب جانے سے احتیاط برتی جائے۔
سعودی حکام نے مزید کہا ہے کہ ہائی ویزے پر سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔