مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت گرانے کی افواہوں کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔ کہا صوبائی حکومت گرانے یا بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وفاق یا صوبائی حکومت میں آنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ۔ صوبےمیں کرپشن ،امن وامان کی غیر تسلی بخش صورتحال اور بد انتظامی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت خود طے کرے کہ کیا ان حالات میں خیبر پختونخوا حکومت چلنی چاہیے؟






















