دبئی میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان چوتھے روز بھی جاری ہے، فی گرام مزید 0.25 اور 10 گرام نرخ 2.50 درہم سستا ہوگیا، چار روز میں دس گرام سونے کی قیمت میں 32.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 8 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید 0.25 درہم کمی ہوئی، جس کے بعد نرخ 238 درہم پر آگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.50 درہم کم ہو کر 2 ہزار 380 درہم ہوگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں چار روز کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 32.50 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چار روز قبل دس گرام سونے کے نرخ 2412.50 تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 220.50 درہم پر برقرار ہے، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 2205 درہم ہیں۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 1988 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کمی سے دو لاکھ 12 ہزار روپے پر آگیا۔