ژوب میں آبی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونےوالی تین بہنوں اور ایک بچی کی ملتان میں تدفین کردی گئی ۔
چوبیس جون کو تینوں اور بھانجھی پہلےفورٹ منرو گئے،پھر قلعہ سیف اللہ اور وہاں سے ژوب کی طرف نکل گئے،گزشتہ روز تین بجے گاڑی منہ زور ریلے میں بہہ گئی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تینیوں بہنوں نے سیونگ کرکے بڑی عید کے بعد گھومنے پھرنے کا پلان بنایا تھا،جس پر گاڑی پر تینوں سفر کررہی تھیں وہ گاڑی رینٹ پر لے کر گئیں تھیں۔
چاروں میتیں گھر پہنچیں توکہرام مچ گیا،اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔






















