موٹروے ایم تھری جڑانوالہ انٹرچینج کے قریب ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکراگیا،حادثے میں 2 خواتین جاں بحق،15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،بد قسمت خاندان لاہور سے رحیم یار خان کسی عزیز کی فوتگی پر جا رہا تھا،۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی شناخت 55 سال کی رابعہ اور 30 سال کی سمیعہ کے نام سے ہوئی۔






















