خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں کباڑ کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق لوئر دیر کےعلاقے خال مارکیٹ کباڑ کے گودام میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے,جاں بحق ہونیوالوں میں دکان مالک اور ملازم شامل ہیں۔
ریسکیو آپریشن تیزی کیساتھ جاری ہے،تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا،شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کباڑ کی دکان میں ہینڈ گرنیڈ کہاں سے آیا، تفتیش کررہے ہیں۔






















