پاکستان میں غیرقانونی و اسمگل شدہ سگریٹ کی تجارت اور فروخت میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو 310 ارب روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک غیرقانونی تجارت کا حجم 63 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے سگریٹس کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی حکام کے مطابق سیگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مؤثر نفاذ کی ضرورت ہے، ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی سیگریٹس کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔ پی ٹی سی کے مطابق رواں مالی سال 40 کمپنیوں میں سے محض 2 نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کیا۔