رات ہوتے ہی سموگ کے زہریلے بادل گہرے ہونے لگے۔۔دن کےاوقات میں چھائی فضائی آلودگی رات کے اوقات میں دوگنا ہو جاتی ہے۔آئندہ تین روز تک سموگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہےمحکمہ موحولیات نے دس نومبر کے بعد صورتحال میں بہتری آنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹس کے مطابق رات کے اندھیرے میں چھائی سموگ نے منظر دھندلا دیئےحد نگاہ کم ہو گئی۔لاہور کی شاہراہوں اور علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔۔آفت قرار دی جانے والی سموگ نے شہر کے پوش علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
کینٹ کے علاقہ میں آلودگی کی شرح پانچ سوچھیہتر تک پہنچ گئی۔ فیروز پور روڈ پانچ سوسترہ جبکہ گلبرگ میں سموگ کی شدت پانچ سو تک ریکارڈ کی جارہی ہے۔آئندہ تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات نے خشک موسم کے باعث سموگ کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی۔
خیال رہے کہ نگران حکومت نے پنجاب نے لاہور میں سموگ کے باعث تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں فضائی آلودگی کے پیش نظر 9 نومبر کو یوم اقبال کے ساتھ 10 نومبر کو جمعہ کے روز بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے جس دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہے گی ، عوام کچھ دن لاہور سے باہر گھومنے چلے جائیں ، فضائی آلودگی سے آنکھوں کی بیماریاں ، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کیلئے ہوگا، اقدامات کا مقصد سموگ کی صورتحال پر قابو پانا ہے ۔