وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی صنعتوں کے فروغ سے ممکن ہے۔ ٹیرف پالیسی سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
ملکی صنعتوں کی بحالی اور برآمدات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو نئی زندگی دینے کے لیے مؤثر صنعتی پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔ ملکی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ افرادی قوت سے لیس کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پالیسی کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور صنعتی شعبہ مستحکم ہو۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی صنعتی پالیسی کے تحت مینوفیکچرنگ سیکٹر کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔






















