پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بدھ کو ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جیت کا سنہری موقع ضائع کیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-4 سے ہار گئی۔
میچ کے دوران پاکستان نے ہاف ٹائم تک 1-3 کی برتری حاصل کر رکھی تھی لیکن دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار ملائیشیا اور جاپان کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے پر تھا۔
تاہم، پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔





















